ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی آٹو رکشا اور سرکاری بس کے درمیان ٹکر :ڈرائیور شدید زخمی

چنتامنی آٹو رکشا اور سرکاری بس کے درمیان ٹکر :ڈرائیور شدید زخمی

Wed, 05 Oct 2016 12:36:45    S.O. News Service

چنتامنی:5 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)کے ایس آر ٹی سی بس اور آٹو رکشا کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں آٹو رکشا ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوجانے کا واقع کل شام شہر کے چیلور روڈ انڈر پاس کے پیش آیا۔ چنتامنی ٹاون پولیس کے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنگلور کا ساکن تاج الدین(40)بیوی بچوں سمیت مرغ ملہ درگاہ آیا ہوا تھا بیوی بچوں کو درگاہ کے پاس چھوڑ کر اپنے آٹو رکشا میں شہر آرہا تھا کہ تیزرفتاری سے آئی سرکاری بس آٹو رکشا سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں آٹو رکشا ڈرائیور تاج الدین شدید طور پر زخمی ہوگیا فوری اُس کو یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا یہاں علاج ممکن نہ ہونے سے بنگلور منتقل کیا گیا ہے ڈاکٹر نے اُس کی حالت نازک بتائی ہے اس خصوصی میں ٹاون پولیس نے سرکاری بس اور آٹو رکشا کو اپنے قبضے میں لیکر معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: